لکھنؤ،11؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بھگوا رنگ سے کتنا پیارہے یہ تو سب جانتے ہیں۔انہوں نے اپنے اس پیارکو کبھی چھپایا بھی نہیں۔ابھی وزیراعلیٰ آفس سے لے کر سرکاری بسوں تک اور سرکاری کیلنڈر سے لے کر ڈائری تک سب بھگوا ہو چکے ہیں۔
اب سڑکوں کی باری ہے۔سڑک کنارے لگے نوٹس بورڈ بھگوارنگ ہونے والے ہیں۔محکمہ تعمیرات نے اس کی تیاری کرلی ہے۔سی ایم کا صوفہ اسی رنگ کا ہے۔افسر بھی سی ایم کی اس کی پسند کا پورا خیال رکھتے ہیں۔گاڑی اور ایسی دوسری جگہ جہاں یہ رنگ نہیں ہوتا، بھگوا تولیہ رکھ دیا جاتا ہے۔اب تو نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ بھی اسی راہ پر چل پڑے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعمیرات نے جو نیا پلان بنایا ہے اس کے مطابق سڑک کنارے لگنے والے سائن بورڈ، نوٹس بورڈ اب بھگوا رنگ کے ہوں گے۔اس کا ڈیزائن بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
بورڈ پر معلومات کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ اورنائب وزیراعلیٰ کی بھی تصویرہو جائے گا۔حالانکہ یہ سب اصول قانون کے مطابق ہی ہوگا۔نوٹس بورڈاس طرح کا ہو گا کہ رات میں روشنی پڑنے پرچمکالگے گا۔لکھنؤ میں ان دنوں سی ایم کا آفس بھگوا رنگ میں رنگا ہوا جا رہا ہے۔اب تک یہاں کی دیواریں سفید ہوا کرتی تھیں لیکن یوگی آدتیہ ناتھ کی پسند کا رنگ اب دیواروں پر بھی چڑھنے لگا ہے۔کچھ سرکاری بسیں بھی اسی رنگ کی ہو چکی ہیں۔ویسے یوپی میں اقتدار میں رہی پارٹیوں کا رنگ سے گہرا رشتہ رہا ہے۔مایاوتی کے راج میں ہر طرف نیلا ہو جاتا ہے اور سماج وادی پارٹی کی حکومت میں کہیں سبز تو کہیں سرخ۔ابھی چودہ سال کے بعد بی جے پی اقتدار میں آئی ہے تو بھگوا ہٹ گیا ہے۔